امریکی شہر میامی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا ۔ حادثے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طیارہ پورٹو ریکو کے شہر سان خوآن سے میامی پہنچا تھا اور اتوار کو دوپہر تقریباً 2 بجے رن وے سے آگے نکل گیا۔ حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ 2 دیگر کو معمولی نوعیت کی چوٹوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے کے بعد میامی ڈیڈ فائر ریسکیو کی 60 سے زائد ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور طیارے میں لگی آگ پر قابو پایا۔ طیارہ سڑک کے قریب دو بڑے ٹرکوں کے پاس جا کر رکا۔حکام کے مطابق حادثے کے باعث میامی ایئرپورٹ پر تقریباً 250 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ایمیزون کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے بڑی ترجیح حادثے میں متاثر ہونے والے تمام افراد کی حفاظت، صحت اور دیکھ بھال ہے۔