vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نیا ریکارڈ بننے کا خدشہ

0

امریکا میں لیبر ڈے سے قبل پٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک بھر میں عام پٹرول کی اوسط قیمت 4.14 ڈالر فی گیلن ہوگئی، جو ایک ہفتے کے مقابلے میں 4 سینٹ زیادہ ہے۔ ڈیزل کی اوسط قیمت 5.78 ڈالر فی گیلن ریکارڈ کی گئی، جو جون 2022 کے 5.81 ڈالر کے ریکارڈ سے معمولی کم ہے۔امریکن آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے مطابق لیبر ڈے کی تعطیلات کے دوران امریکی شہریوں کو پٹرول کی ریکارڈ بلند قیمتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق خام تیل کی بلند قیمتیں اس اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، تعمیرات اور زرعی شعبے کے اخراجات بڑھیں گے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش سمیت مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.