vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں بے گھر افراد کی اموات میں سات سال بعد پہلی بار نمایاں کمی

0

نیویارک شہر میں بے گھر افراد کی اموات میں سات سال بعد پہلی بار کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نئی رپورٹ کے مطابق 2025 میں 634 بے گھر افراد جان سے گئے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 770 تھی، یوں ایک سال کے دوران اموات میں نمایاں کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق منشیات کی زیادہ مقدار کا استعمال اب بھی بے گھر افراد میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے، تاہم شہری حکام کا کہنا ہے کہ آگاہی اور امدادی اقدامات کے باعث گزشتہ سال منشیات سے ہونے والی اموات میں 30 فیصد کمی آئی۔حکام کے مطابق شہر کے تمام شیلٹرز میں نالوکسن کٹس، فینٹانائل ٹیسٹنگ اسٹرپس اور آن سائٹ کونسلرز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.