vosa.tv
Voice of South Asia!

آسٹریلیا میں ڈیجیٹل ٹریول ڈیکلریشن مرحلہ وار متعارف کرانے کا اعلان

0

آسٹریلیا نے بین الاقوامی مسافروں کے لیے روایتی کاغذی فارم کی جگہ ڈیجیٹل آسٹریلیا ٹریول ڈیکلریشن متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جسے آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔

آسٹریلوی حکومت کے مطابق اس منصوبے پر 56.1 ملین آسٹریلوی ڈالر خرچ کیے جائیں گے، جبکہ مسافر سفر سے قبل آن لائن اپنی معلومات جمع کرا سکیں گے، جس سے امیگریشن کا عمل مزید تیز اور آسان ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافر اس ڈیجیٹل نظام کا کامیاب تجربہ کر چکے ہیں۔ تاہم منتقلی کے دوران بیشتر مسافروں کے لیے کاغذی فارم بھی بدستور دستیاب رہے گا۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ ڈیجیٹل ٹریول ڈیکلریشن ویزا یا الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی کا متبادل نہیں ہے، اس لیے آسٹریلیا جانے والے مسافروں کو بدستور اپنی سفری اجازت یا ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.