اقوام متحدہ میں اہم ملازمت، نیویارک میں عالمی کردار کا موقع
اقوام متحدہ کے ادارے یو این او پی ایس (UNOPS) نے نیویارک میں سپلائی چین مینجمنٹ اسپیشلسٹ کی اسامی کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے درخواستیں 28 جون 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق کامیاب امیدوار سپلائی چین مینجمنٹ، لاجسٹکس اور SAP سسٹمز سے متعلق تکنیکی اور عملی معاونت فراہم کرے گا۔ ذمہ داریوں میں صارفین کی مدد، سسٹم کے پیچیدہ مسائل کا حل، کاروباری ضروریات کو سسٹم اپ ڈیٹس میں تبدیل کرنا، ٹیسٹنگ، تربیتی مواد کی تیاری اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رابطہ کاری شامل ہے۔اس آسامی کے لیے امیدوار کے پاس کمپیوٹر سائنس، سپلائی چین مینجمنٹ، بزنس ایڈمنسٹریشن یا متعلقہ شعبے میں ماسٹرز ڈگری کے ساتھ کم از کم پانچ سال یا بیچلرز ڈگری کے ساتھ کم از کم سات سال کا متعلقہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔ SAP اور لاجسٹکس آپریشنز میں مہارت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ ERP سسٹمز، انوینٹری مینجمنٹ اور بزنس پراسیس امپروومنٹ کا تجربہ بھی مطلوب ہے۔ادارے نے واضح کیا ہے کہ بھرتی کا عمل شفاف اور مساوی مواقع کے اصولوں کے تحت مکمل کیا جائے گا، جبکہ شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کی بیک گراؤنڈ ویریفکیشن بھی کی جائے گی۔ SAP، ERP اور بین الاقوامی سپلائی چین آپریشنز کے ماہرین کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی گئی ہے۔