vosa.tv
Voice of South Asia!

ویتنام میں طویل المدتی رہائش کا نیا راستہ، سرمایہ کاروں کے لیے بڑی سہولت

0

ویتنام میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافے کے ساتھ حکومت نے سرمایہ کاروں کے لیے طویل المدتی رہائش کے مواقع مزید آسان بنا دیے ہیں۔  اس سلسلے میں یکم جولائی 2026 سے ویتنام اعلیٰ تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد اکے لیے دو نئی ویزا کیٹیگریز بھی متعارف کروا رہا ہے۔

ویتنام کا انویسٹر ویزا نظام ڈی ٹی کیٹیگری کے تحت چار درجوں میں تقسیم ہے۔ ڈی ٹی ون کے تحت 100 ارب ویتنامی ڈونگ یا اس سے زیادہ سرمایہ کاری پر 10 سال تک کی عارضی رہائش کارڈ کی سہولت ملتی ہے، ڈی ٹی ٹو میں 50 سے 100 ارب ڈونگ کی سرمایہ کاری پر 5 سال، ڈی ٹی تھری میں 3 سے 50 ارب ڈونگ پر 3 سال جبکہ ڈی ٹی فور کے حاملین طویل مدتی رہائش کارڈ کے اہل نہیں۔ عارضی رہائش کارڈ یعنی ٹی آر سی سرمایہ کاروں کو بار بار ویزا تجدید کی پریشانی سےچھٹکارا کرتا ہے۔ اور بینک اکاؤنٹ کھولنے، لیز معاہدے اور دیگر کاروباری سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ 2025 کے سرمایہ کاری قانون اور ڈیکری نمبر 96 کے تحت سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے جس میں روایتی سرمایہ کاری رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے علاوہ کمپنی پہلے قائم کرنے کا آسان راستہ بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کے شریکِ حیات اور بچے بھی ڈیپینڈنٹ ویزا کے ذریعے ویتنام میں مقیم رہ سکتے ہیں۔ یکم جولائی 2026 سے ویتنام اعلیٰ تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد اور جدت طرازی کے ماہرین کے لیے دو نئی ویزا کیٹیگریز یو ڈی ون اور یو ڈی ٹو بھی متعارف کروا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ویتنام میں ابھی گولڈن ویزا یا شہریت بہ سرمایہ کاری کا کوئی باقاعدہ پروگرام موجود نہیں اور انویسٹر ویزا مستقل رہائش یا شہریت کی ضمانت نہیں دیتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.