میئر نیویارک کا انتخاب، پاکستانی کمیونٹی زوہران ممدانی کے ساتھ
نیویارک سٹی کے میئر کے لیے پہلے مسلمان امیدوار زوہران ممدانی کی پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور حمایت کردی ۔ لٹل پاکستان پر کمیونٹی نے عہد کیا کہ وہ 24 جون کے الیکشن میں زوہران ممدانی کو کامیاب بنائیں گے۔
نیویارک سٹی کے میئر کے لیے مسلمان امید وار زوہران ممدان کونی آئی لینڈ پر واقع مکی مسجد پہنچے تو ان کی حمایت میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد اکھٹی ہوئی جس نے ایک ریلی اور بعد میں جلسے کی شکل اختیار کرلی۔تقریب کی نظامت امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی راشد کر رہے تھے جبکہ کمیونٹی کی دیگر نمایاں شخصیات بھی شریک تھیں، شرکاسے خطاب میں علی راشد اور ذکریا خان کا کہنا تھا کہ انتخابی مقابلہ کہیں بھی ہوئی اصل فیصلہ ووٹر نے کرنا ہوتا ہے ،ہمارے پاس ہمارا نمائندہ امید وار ہے اب ووٹرز کی زمہ داری ہے کہ انھیں کامیاب بنائیں ۔
اس موقع پر شرکاٗ سے خطاب کرتے ہوئے میئر کے امید وار زوہران ممدانی کا کہنا تھا کہ وہ برابری کے حقوق، آزادی ، انصاف اور تحفظ پر یقین رکھتے ہیں اور یہ حقوق فلسطینیوں کو بھی حاصل ہونے چاہیے ۔
زوہران ممدانی کو اپنے درمیان دیکھ کر پاکستانی کمیونٹی بہت خوش ،پر جوش اور پر امید تھی۔شرکا سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا حقیقی تبدیلی کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں، ووٹ کی طاقت استعمال کیے بغٖیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔
اس موقع پر نیویارک سٹی کے پبلک ایڈووکیٹ جمانی ولیمزاور کمپٹرولر کے امید وار جسٹن برینن کا کہنا تھا کہ اس شہر کو قابلِ رہائش بنائیں گے اور تارکینِ وطن کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
پاکستانی کمیونٹی نے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیاہے کہ وہ 24 جون کے زوہران ممدانی کے لیے ووٹ کریں گے اور انھیں میئر کے لیے کامیاب بنائیں گے ۔