vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی اور کشمیری طلبا کے لیے آسٹریلوی ویزا شرائط میں سختی

0

آسٹریلیانے بھارت کی مختلف ریاستوں اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان کیلئے اسٹوڈنٹ ویزا کی شرائط کو مزید سخت کردیاجبکہ کچھ آسٹریلوی جامعات نے اِن ریاستوں سے آنے والی درخواستوں کو قبول کرنا بند کردیا ہے۔

یہ اقدام پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان، گجرات اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے جعلی یا غیر مستند درخواستوں میں اضافے کے باعث اُٹھایا گیا ہے، جہاں کچھ افراد کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزا کو مستقل رہائش حاصل کرنے کیلیے استعمال کیا جارہا ہے،بعض آسٹریلوی جامعات نے ان علاقوں سے درخواستیں قبول کرنا بند کردی ہیں جبکہ دیگر نے درخواست دہندگان کیلئے اضافی تصدیقی عمل متعارف کروایا ہے۔انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ اقدامات آسٹریلیا کے تعلیمی نظام کی ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے کئے جا رہے ہیں،تعلیمی ویزا کے غلط استعمال پر آسٹریلوی حکام کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جو ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے بین الاقوامی تعلیمی شعبے کی سالمیت کو متاثر کر سکتا ہے۔یہ پابندیاں بھارت سے آسٹریلیا جانے والے حقیقی طلبہ کیلیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں اور تعلیم کے شعبے میں دونوں ممالک کے تعلقات پر بھی گہرا اثر ڈال سکتی ہیں اگرچہ یہ پابندیاں تمام اداروں پر یکساں لاگو نہیں ہوئیں لیکن جن جامعات کو غیر مستند درخواستوں کی زیادہ تعداد کا سامنا ہے وہ آسٹریلوی محکمہ داخلہ کے ساتھ مل کر اپنے داخلہ کے عمل کو سخت کر رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.