vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا تعلیمی پروگرامز میں توسیع کرنے کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور پبلک اسکولز چانسلر میلیسا اویلیس-راموس نے NYC Reads اور NYC Solves پروگرام کو مزید 186 اسکولوں تک متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت پانچوں بوروز کے مڈل اسکول کے طلباء کو معیاری اور تحقیق پر مبنی ریڈنگ اور میتھ نصاب فراہم کیا جائے گا۔  2025-2026 تک 4 لاکھ 90 ہزار سے زائد طلباء ان پروگرامز سے استفادہ کریں گے۔ NYC Reads جو پہلے ہی پرائمری اسکولوں میں نافذ ہو چکا تھا، اب پہلی بار 102 مڈل اسکولوں میں بھی متعارف کروایا جائے گا جس سے تقریباً 26,000 طلباء مستفید ہوں گے۔ NYC Solves کو مزید 6 اضلاع کے 84 مڈل اسکولوں میں توسیع دی جائے گی، جس سے 32,000 نئے طلباء مستفید ہو سکیں گے۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ یہ پروگرام تعلیمی سال 2027-2028 تک تمام مڈل اسکولوں میں نافذ کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس توسیع کو اپنی ذاتی تجربات سے جوڑا، جہاں وہ خود تعلیم کی بنیادی سہولتوں کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہے۔ ان پروگرامز کا مقصد طلباء کو ریاضی پڑھنے میں خوداعتماد بنانا ہے۔ چانسلر اویلیس-راموس نے کہا کہ یہ تحقیق پر مبنی تدریسی مواد سیاہ فام اور ہسپانوی طلباء کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا جو ماضی میں پیچھے رہ گئے تھے۔ اساتذہ کے لیے خصوصی تربیتی سیشنز اور کلاس روم کی رہنمائی ان پروگرامز کا حصہ ہیں، اور 9,000 سے زائد کلاس رومز کا معائنہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ 75 فیصد اساتذہ نے ان پروگرامز کو مؤثر پایا ہے۔ ساتھ ہی 1,200 خاندان NYC Reads کے سفیر بن چکے ہیں اور 10,000 کتابیں ببھی انٹی جا چکی ہیں، جس کے نتیجے میں 57 فیصد والدین نے اپنے بچوں میں بہتری محسوس کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.