vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئنز: ایک عمارت میں آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق

0

کوئنز(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئنز کی ایک عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق، آگ کوئنز کے علاقے جامائیکا اسٹیٹس میں صبح 1:30 بجے کے قریب چیوی چیس اسٹریٹ پر واقع ایک رہائشی مکان میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ کے مطابق جب عملہ موقع پر پہنچا تو کھڑکیوں سے شعلے نکل رہے تھے اور آگ تیزی سے پھیلتی جا رہی تھی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے چیف کے مطابق، تین افراد جائے وقوعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دیگر چار افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، جن میں چار فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے 100 سے زائد اہلکار آگ پر قابو پانے کے لیے تعین کیے گئے، جبکہ آگ صبح 3 بجے کے قریب قابو میں آئی۔ مکان میں مقیم ایک شخص کے مطابق، گھر میں تقریباً 10 سے 15 افراد رہائش پذیر تھے۔ ایف ڈی این وائی کمشنر نے بتایا کہ گھر میں کسی کام کرنے والے اسموک ڈیٹیکٹر کے شواہد نہیں ملے، جبکہ وہاں ایکسٹینشن کارڈز اور دیگر حفاظتی غفلتیں واضح نظر آئیں۔ ریڈ کراس کے مطابق، متاثرہ افراد کو ہنگامی امداد فراہم کی جا رہی ہیں، جس میں کھانے پینے کی اشیاء اور ضروری سامان شامل ہے۔ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.