9 مئی کا فیصلہ میری زندگی میں نہیں ہوسکتا، شیخ رشید
پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ہدایت کے مطابق سانحہ 9 مئی کے مقدمات 4 ماہ میں نمٹانا مشکل ہے۔
شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سپریم کورٹ کی طرف سے تحریری حکم نامہ آیا ہے کہ چار ماہ میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعتیں مکمل کی جائیں کس پر عمل ممکن نہیں چھتیس ہزار کیسز کو چار ماہ میں مکمل کرنا مشکل ہے ان کیسز کا فیصلہ تو میری زندگی میں بھی نہیں ہوسکتا۔سابق وزیر داخلہ جنہیں خود کئی مقدمات کا سامنا یے کا کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضا شفاف ٹرائل کا متقاضی ہے چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنا ناانصافی کے زمرے میں آتا ہے میری ایپل ہے کہ چارہ ماہ میں کیس کے فیصلے کا ازسر نو جائزہ لیا جائے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے دس مقدمات کی نقول دی گئی ہیں حالانکہ ان دنوں میں ملک میں موجود ہی نہیں تھا۔