vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں ریاض ایٹریز کی جانب سے رنگارنگ تقریب

0

سعودی عرب میں ریاض ایٹریز کی جانب سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد  ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب میں ڈھول کی تھاپ اور گلوکاروں نے خوب رنگ جمایا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں ریاض ایٹریز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر غیر ملکیوں کے لیے فوڈ سٹالز سجائے گئے جبکہ بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کے لیے مختلف گیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے حصہ لیکر ڈھیروں انعامات جیتے جبکہ میوزیکل بینڈ سمیت مختلف گلوکاروں نے بھی اسٹیج پرفارمنس دیکر خوب سماں باندھا جبکہ منچلے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہےتقریب کے آرگنائزر محسن جلالی، عزیز بن عبدالعزیز اور ناصر منگی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد سعودی عرب میں پاکستانی کھانوں کو بہتر انداز سے متعارف کروانا ہے تاکہ پاکستانی ثقافت کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھانے بھی سعودی اور دیگر غیر ملکیوں میں مقبول ہوں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.