ٹرمپ کا مالدار غیر ملکیوں کو امریکا بلوانے کا نیا منصوبہ
امریکی حکومت نے دنیا بھر سے امریکاآنے کے خواہشمند افراد کے لیے قانونی راستہ کھول دیا۔اب کسی بھی ملک کے شہری گولڈ کارڈ حاصل کرکے امریکا میں مستقل رہائش اختیار کرسکیں گے۔ گولڈ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ۔۔جانیے اس رپورٹ میں ۔
امریکی صدر ٹرپ نے دنیا بھر سے امریکاآنے کے خواہشمند افراد کے لیے گولڈ کارڈ متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔یہ گولڈ کارڈ ممکنہ طور پر گرین کارڈ سے زیادہ طاقتور ہوگا۔اوول ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ گولڈ کے خواہشمند افراد کو امریکی حکومت میں پانچ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی ۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ گولڈ کارڈ کے لیے کسی بھی ملک کے شہری درخواست دے سکتے ہیں تاہم حتمی فیصلہ متعلقہ محکمہ کرے گا۔ گولڈ کارڈ کے حامل افراد کو امریکا میں نہ صرف مستقل رہائش کی اجازت ہوگی بلکہ گرین کارڈ کی طرز پر دیگر فوائد بھی حاصل ہوں گے۔ گولڈ کی بدولت ایسے سرمایہ کار امریکا آئیں گے جو یہاں کے شہریوں کو ملازمت دیں گے۔ امریکی صدر نے گولڈ کارڈ کو گرین گارڈ سے بھی تشبیہ دی ۔ ٹرمپ نے کہا کہ گولڈ کارڈ حاصل کرنے کے بعد امریکی شہریت کے لیے بھی درخواست دی جاسکتی ہے تاہم اس کے لیے کانگریس سے قانونی طور پر منظوری لینا ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ گولڈ کارڈ کی فروخت آئندہ 2 ہفتوں میں شروع ہوجائے گی اور اس سے متعلق قانونی تقاضے پورے کیے جاچکے ہیں۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ گولڈ کارڈ کے اجرا سے امریکی حکومت کو کئی ٹریلین ڈالر کی آمدن ہوگی اور بجٹ خسارہ بھی کم ہوسکے گا۔