vosa.tv
Voice of South Asia!

 پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کے اعزاز میں مجلس پاکستان کا  نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام

0

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کے اعزاز میں مجلس پاکستان کی جانب سے ایک نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا  تقریب میں پاکستان کی مختلف آئی ٹی کمپنیوں سمیت سعودی عرب میں موجود پاکستانی کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ فورم کے چیئرمین سید ثاقب زبیر اور ابراہیم جٹ نے کہا کہ عشائیہ کا مقصد پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کے درمیان تعلقات استوار کرنا، تجربات کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے تجارتی مواقع  تلاش  کرنا ہے تقریب میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی تقریبات عالمی سطح پر پاکستانی کمپنیوں کی پہچان اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے بہت اہم ہیں تقریب میں رانا عبدالرؤف ، رانا سرفراز ، ظفر جاوید ، پروفیسر رفیق چوہدری ، اور دیگر نے مستقبل میں کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پختہ عزم کا اعادہ کیا تقریب کے آخر میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے حامل افراد کو شیلڈز سے نوازا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.