ڈزنی کمپنی کا جنگلاتی آگ کے متاثرین کی مدد کے لیے 15 ملین ڈالر فنڈز دینے کا فیصلہ
امریکی والٹ ڈزنی کمپنی نے جنوبی کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ کے متاثرین کی مدد کے لیے 15 ملین ڈالر فنڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ فنڈز بحالی کے کاموں، متاثرین کے لیے رہائش، خوراک، اور دیگر ضروریات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ کمپنی کے سی ای او نے اس اقدام کو کمیونٹی کے لیے ان کی حمایت کا حصہ قرار دیا ہے، خاص طور پر ان مشکل وقتوں میں جب سیکڑوں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈزنی کا یہ فنڈ غیر منافع بخش تنظیموں اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر تقسیم کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا کی جنگلاتی آگ نے وسیع علاقے کو نقصان پہنچایا ہے، اور یہ فنڈ کمیونٹی کی بحالی کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔