میئر ایڈمز نےسالانہ گالا کے دوران تین ممتاز کو شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے گریسی مینشن کنزروینسی کے سالانہ گالا میں تین نمایاں شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا۔
یہ اعزاز ڈیرن واکر، مارک مورئیل، اور مشیل ملر کو ان کی سماجی خدمات، شہری حقوق اور کمیونٹی میں نمایاں کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ فورڈ فاؤنڈیشن کے صدر ڈیرن واکر نے سماجی انصاف کے فروغ کے لیے بے مثال خدمات انجام دی ہیں۔ نیشنل اربن لیگ کے صدر مارک مورئیل بھی شہری حقوق کی جدوجہد میں اپنی خدمات کے لیے مشہور ہیں۔ جبکہ معروف صحافی مشیل ملر کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنے کردار کے لیے جانی جاتی ہیں۔میئر ایڈمز نے کہا کہ یہ افراد نیویارک کی روح کی عکاسی کرتے ہیں اور ان کی خدمات پورے شہر کے لیے مشعل راہ ہیں۔ گریسی مینشن کنزروینسی کا یہ گالا نیویارک کی تاریخ اور ثقافت کے تحفظ کی حمایت میں ایک اہم تقریب کے طور پر جانا جاتا ہے۔