vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی شہر اورلینڈو میں ہالووین تقریبات کے دوران فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

0

فلوریڈا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہالووین تقریبات کے دوران نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائر کھول دیا۔ جس سے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ ادھر پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ اورلینڈو کے میئر اور کمیونٹی رہنماؤں نے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کا عزم کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.