vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیکساس: نئے قانون کے تحت اسپتالوں کا مریضوں کی امیگریشن حیثیت معلوم کرنا لازمی قرار

0

ٹٹیکساس(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں نئے قانون کے تحت اسپتال انتظامیہ کو مریضوں سے یہ سوال پوچھنا لازمی ہو گیا ہے کہ آیا وہ امریکہ میں قانونی طور پر مقیم ہیں یا نہیں۔ اس قانون کے نفاذ کا مقصد صحت کی سہولیات کو بہتر طریقے سے منظم کرنا اور مقامی حکومت کو غیر قانونی امیگرنٹس کے علاج و معالجے کی مالیت کا اندازہ لگانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ حکام  کے مطابق مریضوں کو قانونی حیثیت کے بارے میں درست معلومات فراہم نہ کرنے پر کوئی جرمانہ یا سزا نہیں دی جائے گی۔ اسپتال کا عملہ مریضوں سے یہ سوال صرف اس وقت پوچھے گا جب وہ کسی ایمرجنسی میں اسپتال نہ آئے ہوں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے امیگرنٹس صحت کی سہولیات حاصل کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہو سکتے ہیں، جبکہ قانون کے حامیوں کا ماننا ہے کہ یہ اقدام صحت کی خدمات کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.