vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی میراتھن ویک اینڈ کا شاندار تقریب سے آغاز

0

نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک سٹی میراتھن ویک اینڈ 2024 کا آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں شرکاء اور شائقین نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔ یہ میراتھن دنیا کی سب سے مشہور ریسوں میں سے ایک ہے، جو مین ہٹن، برونکس، کوئنز، اور اسٹیٹن آئی لینڈ سے گزرے گی۔ میراتھن کی افتتاحی تقریب میں روایتی پریڈ، موسیقی، اور آتش بازی کا اہتمام کیا گیا ہے، جس نے میراتھن کے جذبے کو مزید بڑھا دیا۔ اس ایونٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ مقامی لوگوں اور حکام نے بھی شرکت کی، میراتھن ویک اینڈ کے دوران شہر بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جو شرکاء اور سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.