پاکستانی نژاد امریکی امیدوار عامر سلطان کی کھلے "سیاسی میدان "میں انتخابی مہم
نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈسٹرکٹ ٹین سے امیدوار عامر سلطان نے انتخابی مباحثے میں اپنے ووٹرز کو درپیش مسائل کی بھرپور انداز میں نشاندہی کردی۔عامر سلطان نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ انھیں ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈسٹرکٹ ٹین سے ری پبلیکن پارٹی کے ٹکٹ پر پاکستانی نژاد امریکی امیدوار عامر سلطان انتخابی مباحثے میں اپنے ووٹرز کی آواز بن گئے۔عامر سلطان نے اپیل کی ہے کہ چھبیس اکتوبر سے ارلی ووٹنگ میں حصہ لیں یا پھر پانچ نومبر کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔