ہولس لائبریری نیویارک کی جدید تزئین و آرائش کے منصوبے کا سنگ بنیاد
نیویارک:نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کوئنز پبلک لائبریری کے صدر اور نیو یارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن کے کمشنر نے ملکر ہولس لائبریری کی جدید تزئین و آرائش کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ایرک ایڈمز، کوئنز پبلک لائبریری کے صدر ڈینس ایم. وولکاٹ، اور نیو یارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن کے کمشنر تھامس فولی کا یہ منصوبہ 7.4 ملین ڈالر کی لاگت سے لائبریری میں نئے مطالعے کے کمرے، کمپیوٹرز کے لیے اضافی جگہ، اور بہتر سہولیات فراہم کرے گا۔ اس تقریب میں میئر ایڈمز نے نیو یارک کی لائبریریوں میں تین سال کے دوران 900 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کو بھی سراہا۔ہولس لائبریری کی تزئین و آرائش کے بعد نئی دیواریں، فرش، چھتیں، اور روشنی کے آلات نصب کیے جائیں گے۔ لائبریری میں ایک نیا استقبالیہ، تین مطالعے کے کمرے، اور 16 کمپیوٹر ورک سٹیشنز شامل کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، پورے منصوبے کو جدید ترین تزئین کی جائے گی۔یہ تزئین و آرائش QPL کی کئی دیگر لائبریریوں میں اپ گریڈز کی کڑی ہے، اور اس کا مقصد لائبریریوں کو بہتر، محفوظ، اور زیادہ کارآمد بنانا ہے۔