vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شہر میں62ہزار ڈالرز تنخواہ پر نوکریاں حاصل کریں

0

حکام نے ابتدائی تنخواہ50ہزار ڈالرز رکھی جبکہ قابلیت کی بناء پر62ہزار ڈالرز سے زائد تنخواہ حاصل کی جاسکتی ہے ،بعض  عہدوں پر خالی اسامیوں کے لے سول سروس کا امتحان پاس کرنا ضروری نہیں

نیویارک(ویب ڈیسک)اگر موجودہ تنخواہ سے مطمئن نہیں ہیں اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور پُرکشش تنخواہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور زندگی کو اچھے طریقے سے گزرنا چاہتے ہیں تو ایسے میں نیویارک شہر لوگوں کا منتظر ہے جہاں پر بڑی تعداد میں نوکریاں دستیاب ہیں۔نیویارک شہر کے لیے خدمات سرانجام دیں اور پُرکشش تنخواہیں اور مراعات حاصل کریں۔نیویارک شہر کو آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے تجزیہ کاروں اور ماہرین کی ٹیم کی ضرورت ہے جو شہر کی ایجنسیوں کو فنڈز دینے والے بجٹ پر نظر رکھتے ہیں۔ اس  ٹیم میں شامل ہوکر ابتدائی تنخواہ58ہزار5سو81ہزار ڈالرز تنخواہ وصول کرسکتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ قابلیت اور تجربہ کی بنیاد پر تنخواہ بڑھ سکتی ہے ۔مذکورہ محکمہ میں انتظامی امور پر نوکریاں دستیاب ہیں۔جن میں نظام الاوقات منظم کرنے،دستاویزات کو ٹائپ کرنے،اسپریڈ شیٹس اور پاور پوائنٹ پریزنیٹیشنز کی تیاری سمیت دیگر عہدوں پر اسامیاں خالی ہیں ۔جہاں پرتنخواہ 60ہزار ڈالرز وصول کی جاسکتی ہے ۔اسی طرح نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی کے انسپکٹر جنرل کا دفتر ایک وینڈر کی تلاش میں ہے۔ وینڈر کا  کردار  یہ ہوگا کہ وہ منافع اور غیر منافع بخش دکانداروں کے پس منظر کی جانچ پڑتال کرئے گا جو این وائے سی ایچ اے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے اسے 50ہزار7سو75ڈالرز سے62ہزار4سو70ڈالرز تنخواہ مل سکتی ہے ۔ان میں سے بہت سے عہدوں کو سول سروس کا امتحان دینے  کی ضرورت نہیں ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.