حسینہ سمیت عوامی لیگ کے 45 سرکردہ رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈھاکہ:انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور عوامی لیگ کے 45سرکردہ رہنماؤں کےگرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ٹریبونل نے اگست میں بغاوت کے دوران انسانیت سوز سلوک میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ آئی سی ٹی کے چیئرمین جسٹس محمد غلام مرتضیٰ مجمدار کی سربراہی میں قائم ٹربیونل نے سماعت کی۔، استغاثہ کی جانب سے ٹربیونل میں دو درخواستیں دائر کرنے کے بعد وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کیے ۔ ٹریبونل نے متعلقہ حکام کو حسینہ سمیت 45 افراد کو 18 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ملزمان میں سابق وزراء عبیدالقادر، اسد الزماں خان کمال، حسن محمود اور انیس الحق 46 افراد میں شامل ہیں۔اس اقدام کا مقصد جولائی اگست کی بغاوت کے دوران کیے گئے انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے مقدمات کی سماعت میں تیزی لانا ہے، جس کا اختتام 5 اگست کو حسینہ کی زیر قیادت حکومت کے خاتمے پر ہوا۔عوامی بغاوت کے دوران کم از کم 753 افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ حسینہ اور ان کی پارٹی کے بہت سے لوگوں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کی 60 سے زائد شکایات آئی سی ٹی کی تفتیشی ایجنسی اور پراسیکیوشن ٹیم کے پاس درج کی گئی ہیں۔تحقیقاتی ایجنسی اور پراسیکیوشن ٹیم نے پہلے ہی شکایات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز (ٹربیونلز) ایکٹ 1973 میں ترمیم کے لیے ایک مسودہ بھی تیار کر لیا ہے۔