برونکس سے 10ہزار ڈالرز چوری ہونے پر خاتون کا شورشرابہ
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس سے فوڈ ڈیلیوری بوائے خاتون کا10ہزار ڈالرز کا بیگ لے کر فرار ہوگیا تو خاتون نے محلے میں شور شرابہ شروع کردیا اور واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے بتایا کہ خاتون نے اوبر ایٹ پر کھانے کا آدر کیا تھا ۔ڈیلیوری بوائے کھانا لے کر آیا تو خاتون نے دروازہ کھولنے کی بجائے اسے کہا کہ آڈر کھڑکی کے ذریعے دے دو ۔حکام کے مطابق ڈیلیوری بوائے نے کھانا کھڑکی سے پکڑنے کی بجائے دروازے پر چھوڑ دیا جس پر خاتون نےالزام لگایا کہ وہ کھڑکی کے پاس گیا اور10ہزار ڈالرز نقدی کے ساتھ پرس لے گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔