ایران پر جوابی کارروائی کے لیے اسرائیلی تیار
آئی ڈی ایف نے حماس، حزب اللہ کے قبضے میں لیے گئے زیر استعمال ہتھیار میڈیا کے سامنے پیش کردئیے
اسرائیل:امریکی صدر جو بائیڈن نے کئی ہفتوں بار پہلی بار اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر بات کی۔معلوم ہوا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکن صدر کو ایران پر جوابی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا ہے جبکہ صدر بائیڈن نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔یہ بات اس وقت ہوئی ہے جب اسرائیل لبنان میں اپنے فضائی حملے اور زمینی دراندازی جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ گزشتہ ہفتے ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کیے تھے ۔اب اسرائیل نے جوابی کارروائی کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور کسی وقت بھی ایران پر حملہ کرسکتا ہے ۔ دوسری جانب اسرائیل فوج کے کمانڈر نے حماس اور حزب اللہ کے زیر استعمال ہتھیار میڈیا کے سامنے پیش کیے ہیں اس موقع پر اسرائیل نے غیر ملکی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور میڈیا کو ہتھیار دکھانے کے لیے مدعو کیا تھا۔