نیویارک شہر میں بے ہنگم ٹریفک سے امدادی کارروائیوں میں تاخیر
نیویارک شہر کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے سست رسپانس کا ریکارڈ قائم کردیا
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں بے ہنگم ٹریفک سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک سے شہر کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں کو بروقت پہنچنے میں مشکلات درپیش آرہی ہیں یہی وجہ ہے ریسپانس ٹیموں نے سست ریسپانس ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے جو کہ نیویارک شہر کے لیے بڑا خطرہ ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق شہر نے ریکارڈ قائم کیا ہے کہ وہ کتنے سست ہیں اور اس کی وجہ ٹریفک کی بھرمار ہے ۔ٹریفک کا ڈراؤنا خواب نیویارک والوں کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ مڈ ٹاؤن اور لوئر مین ہٹن میں ٹریفک کے مسائل سامنے ہیں اور اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہے اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کرنی ہے ۔اور سڑکیں گلیان بند ہورہی ہیں اس سے مزید مسائل جنم لیں گئے۔نیویارک شہرکے سابق ٹریفک کمشنر سیم شوارٹز نے بتایا کہ مڈ ٹاؤن میں گاڑی کی رفتار سب سے کم ہے جوکہ 4.8 میل فی گھنٹہ بنتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کا انتظار کرنے والوں کو سب سے زیادہ تکلیف ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک شہر میں 10 سال پہلے جان بچانے کی کال پر پہنچنے کے لیے اوسطاً 9.6 منٹ لگتے تھے اوراب 12.4 منٹ تک بات چلی گئی ہے۔فائر ڈیپارٹمنٹ کا ردعمل دگنا ہوگیا ہے۔اسی طرح نیویارک پولیس کو فائرنگ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں تک پہنچنے میں وقت لگ رہا ہے۔حکام کو چائیے کہ شہر کے ٹڑیفک کے مسائل کو حل کریں۔