vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں جھلس کر2پاکستانی خواتین جاں بحق،علاقے میں سوگ

0

نیوجرسی(نمائندہ خصوصی)ریاست نیوجرسی کے علاقے پیٹرسن کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے دو پاکستانی خواتین جھلسنے  کے باعث جاں بحق ہوگئیں ۔پیٹرسن  کے علاقے سیونٹی ون نارتھ  سیونتھ اسٹریٹ پرواقع ایک رہائشی عمارت میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ڈھائی بجے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔شہر کے میئر  آندرے سیئج کے مطابق افسوس ناک حادثے میں پاکستانی خواتین جاں بحق ہوئیں جن  میں 57 سالہ ثمینہ صدیقی اور 61 سالہ راحیلہ مشتاق میں شامل ہیں۔آگ لگنے کے دوران ایک دو افراد فوری طور پر عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے  جبکہ فائر الارم بجنے سے  ایک خاتون اور ان کا پالتو کتا بچ گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ عمارت جلنے کی وجہ سے 17 افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔حکام پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا ہے ۔حادثے میں جاں بحق دونوں پاکستانی خواتین  کی میتیں میڈیکل ایگزمینر کی تحویل میں ہیں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد دونوں متوفی خواتین کو پیر23ستمبر کو نیوجرسی کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.