نیو یارک: تھری۔ کے پروگرام کے نئے ریکارڈ قائم
نیویارک( ویب ڈیسک) نیویارک سٹی پبلک اسکولز کے تھری۔کے پروگرام نے رواں سال ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
پروگرام کی ڈائریکٹر ایشیا ہارمون کے مطابق تھری۔کے پروگرام کے لیے شہر بھر سے 43,000 سے زیادہ ریکارڈ درخواستیں جمع کروائی گئیں۔ جن میں سے 14,500 درخواستیں بروکلین سے تھیں۔ ان کے مطابق ابھی بھی ٹیکنالوجی کی وجہ سے بہت سی رکاوٹیں درپیش ہیں۔ کیونکہ کچھ والدین اس پروگرام میں داخلے کے لیے آن لائن درخواست کو ایک رکاوٹ سمجھ رہے ہیں، ان کے مطابق بہت سے والدین آئے اور کہا کہ وہ داخلہ نہیں لے سکے، اور آخری تاریخ سے محروم رہ گئے ہیں۔ اس مسئلے کا حل بتاتے ہوئے ہارمون نے کہا کہ جن والدین نے آن لائن درخواست جمع نہیں کروائی وہ ہمارے پاس آئیں اور درخواست پُر کرکے فارم جمع کرائیں۔ ہارمون کہتی ہیں وہ اپنے پروگرام میں مزید طلباء کا اندراج کروانے کے لیے پر امید ہیں۔