چین کا چاند پر تحقیق سے متعلق نیا سنگ میل عبور
گوئی یانگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے چاند کی تحقیقی سرگرمیوں کے لیے مصنوعی ذہانت کا ملٹی ماڈل لارج لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) جاری کردیا ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف جیو کیمسٹری اور علی بابا کلاؤڈ انٹیلی جنس گروپ نے یہ ماڈل چینی صوبے گوئی ژو میں منعقدہ چائنا بین الاقوامی بگ ڈیٹا صنعتی نمائش کے دوران متعارف کرایا۔
چینی سائنسدانوں کے مطابق مصنوعی ذہانت کا حامل ایل ایل ایم ماڈل چاند سے حاصل کردہ ڈیٹا کی پروسیسنگ میں نمایاں تیزی لائے گا۔
اس کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ آف جیو کیمسٹری نے چاند پر تحقیق سے متعلق ڈیٹا کے ایک مکمل عالمی بینک کے ساتھ مل کر جامع "ڈیجیٹل مون” پلیٹ فارم بھی تیار کیا ہے۔