vosa.tv
Voice of South Asia!

ماں 7سالہ بیٹے کے لمبے بال کٹنے پر اسکول پر برس پڑی  

0

ریڈ راک،اوکلا ہوما(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ریڈ راک اوکلاہوما میں اسکول نے7سالہ بچے کے لمبے بال کاٹ دئیے۔جس پر بچے کی ماں اسکول کی انتظامیہ پر برس پڑی اور کہا کہ انتظامیہ نے بغیر اجازت بچے کے بال کاٹے ہیں لمبے بال مقامی امریکی ثقافت کا حصہ ہیں ۔بچے کی ماں انتظامیہ کے خلاف شکایت لے کر اعلی حکام تک پہنچ گئی ۔ریچیل پلملی نامی خانون نے 7 سالہ بیٹے کو خصوصی تعلیم کے حصول کے لیے اسکول چھوڑا ۔جب بچے کو اسکول چھوڑنے گئی تھی تو اس وقت بچے کے بال لمبے تھے۔اسکول سے چھٹی ہونے کے بعد بچہ گھر واپس آیا تو ماں بچے کو دیکھ کر حیران رہ گئی کہ بالوں کے ساتھ کیا ہوا۔جس پر بچے نے ماں کو بتایا کہ اسکول انتظامیہ نے اس کے لمبے بال کاٹ دئیے ہیں اور کٹی ہوئی چوٹی ماں کو تھمادی۔ریچیل نامی خاتون فورا  کٹی ہوئی چوٹی پکڑی اوربچے کو واپس اسکول لے کر چلی گئی اور کہا کہ میرے بچے کے بال اجازت کے بغیر کیوں کاٹے ہیں۔لمبے بال مقامی امریکی ثقافت کا حصہ ہیں۔جس پر استاد نے جواب دیا کہ کلاس میں قینچی سے کام لیا جارہا تھا کہ اس دوران بچے کی لمبی چوٹی کٹ گئی۔استاد نے بتایا کہ بچے نے استاد کے میز کے پیچھے جاکر خود چوٹی کاٹی ہے لیکن بچے کی ماں نے استاد کی بات پر یقین نہیں کیا۔بچے کی ماں نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے شکایت کی ہے کہ ان کے بچے کے ساتھ برا ہوا ہے اور مجھے بہت دکھ ہے کہ مقامی امریکی ثقافت کے تحت رکھے ہوئے لمبے بال کاٹ دئیے گئے یہ لمبے بال طاقت کی نمائندگی سمجھے جاتے ہیں۔فرنٹیئر پبلک سکولز کے سپرنٹنڈنٹ ایرون کاؤک نے کہا کہ ایک طالب علم کےاسکول کے ملازم نے اپنے بال کاٹ دئیے ہیں  ہم نے اسے بہت سنجیدگی سے لیا اور ہم نے اس کی جانچ کررہے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.