vosa.tv
Voice of South Asia!

کونی آئی لینڈ جزیرے  پر2نوجوان ڈوب کر جاں بحق

0

کونی آئی لینڈ، بروکلین(ویب ڈیسک) کونی آئی لینڈ بیچ پر نہاتے ہوئے 2نوجوان ڈوب گئے ہیں ۔واقعہ کونی جزیرے کے مقام اسٹیل ویل ایونیو اور بورڈ واک  کے قریب پیش آیا ۔واقعہ کے بعد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ دو نوجوان نہانے کے لیے سمندر میں چلے گئے انہیں تیراکی نہیں آتی تھی اور پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے سمندر کے اندر چلے گئے۔پولیس کے مطابق تیراکوں نے 17 اور 18 سالہ نوجوانوں کی لاشیں نکال لی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.