vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ سیزن میں پاکستان سمیت دیگر غیر ملکیوں کے لیے بے شمار تفریحی پروگرام

0

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشئیر نوشین وسیم کا کہنا ہے کہ جدہ سیزن میں پاکستان سمیت دیگر غیر ملکیوں کے لیے بے شمار تفریح پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں جن میں شرکت کرکے غیر ملکی اپنی ثقافتی رنگوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم کا کہنا تھا کہ جدہ سیزن شروع ہونے کے ساتھ ہی مختلف تفریح سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے جس میں پاکستان سمیت دیگر غیر ملکیوں کو رنگارنگ تفریح ماحول فراہم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کے لیے دو اگست سے پاکستانی نائٹ کا آغاز کیا جائے گا جس میں پاکستان کے نامور سنگر آئمہ بیگ، بلال سعید اور دیگر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ شرکاء دیگر ثقافتی سرگرمیوں سے بھی محظوظ ہوسکیں گے اس سیزن میں  بھارت،نیپال،انڈونیشیا،بنگلہ دیش،سری لنکا کے ثقافتی ویک کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں تمام غیر ملکی شرکت کرکے ایک دوسرے کے ثقافتی رنگوں سے مستفید ہوسکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.