vosa.tv
Voice of South Asia!

ناساؤ کاؤنٹی حکام نےخواتین کے کھیلوں میں خواجہ سرا کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی

0

لانگ آئی لینڈ(ویب ڈیسک) ناساؤ کاؤنٹی  حکام نے خواتین کے کھیلوں میں خواجہ سرا کھلاڑیوں کے حصہ لینے پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے ۔ بل کے تحت ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو کاؤنٹی میں خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی  ہوگی ۔ریپبلکن نے  اکثریت کی حمایت کے ساتھ 12-5 کے ساتھ بل  پاس کیا ہے ۔ ڈیموکریٹک قانون ساز Bynoe اور Derriggi Whitton غیر حاضر تھے۔ناساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ مقننہ میں ریپبلکن اکثریت نے خواتین کے کھیلوں کی سالمیت اور خواتین شرکاء کی حفاظت کے لیے اٹھائے جانے والے اقدام کے حق میں ووٹ دیا۔بلیک مین نے مزید کہا کہ  22 فروری کو کھیلوں کی تنظیموں پر کاؤنٹی کے زیر انتظام ایتھلیٹک سہولیات سے پابندی عائد کرنے کا ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا اگر وہ خواجہ سرا لڑکیوں اور خواتین کو خواتین ٹیموں میں مقابلہ کرنے کی اجازت دیں۔ نیویارک اے جی کا کہنا ہے کہ ناساؤ کاؤنٹی کو خواتین ٹرانسجینڈر ایتھلیٹس پر پابندی کو ختم کرنا ہو گی،اس تجویز کو خاص طور پر نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، جنہوں نے بل کو ٹرانس فوبک اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔ڈیموکریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ قانون بالکل واضح ہے کہ  آپ کسی شخص کے ساتھ اس کی صنفی شناخت یا اظہار کی وجہ سے امتیازی سلوک نہیں کر سکتے۔یہ ایگزیکٹو آرڈر ٹرانس فوبک اور صریحاً غیر قانونی ہے۔”جیمز نے یہ بھی کہا کہ یہ حکم دوسرے علاقوں کی ٹیموں کو کاؤنٹی میں مقابلہ کرنے سے روکے گا اور خواتین اور لڑکیوں کی کھیلوں کی ٹیموں کو "مداخلت اور جارحانہ سوالات” اور دیگر غیر ضروری تصدیقی تقاضوں سے مشروط کرے گا۔تاہم بلیک مین کا استدلال ہے کہ یہ بل ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو مقابلہ کرنے کے لیے دوسرے مواقع فراہم کرتا ہے۔ بلیک مین کو یقین ہے کہ اس سے آئین کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.