بچوں کو ڈبونے کا الزام،2ملین ڈالرز کی ضمانت ملنے پر ملزم کا شور شرابہ
نیویارک(ویب ڈیسک )نیویارک کی عدالت نے 2بچوں کو سمندر میں ڈوبونے کے مقدمہ میں گرفتار والد 41 سالہ رومنی ڈیسرونول کی 2ملین ڈالرز کے عوض ضمانت منظور کی تو ملزم نے شور شرابہ شروع کردیا اور کہا کہ اتنی رقم کہاں سے لاؤں گا۔41 سالہ رومنی ڈیسرونول کو ملفورڈ سپیریئر کورٹ میں پیش کیا گیا۔عدالت نے 2 ملین ڈالر میں ضمانت دی اور اسے یکم جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔استغاثہ کے مطابق ملزم کو 2بچوں کو ساحل سمندر پر ڈوبنے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔جس کے بعد سے 3 سال سے کم عمر کے جڑواں بچے ییل نیو ہیون ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں ہیں ۔ ویسٹ ہیون پولیس نے کہا کہ ڈیسرونول نے انہیں بتایا کہ اس کے بچوں کی ماں کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا ان کے گھر کی تلاشی کے دوران "جادو ٹونے کا مواد” ملا ہے۔