بروکلین مکی مسجد میں نماز عید کا روح پرور اجتماع
دنیا کے مختلف ممالک کی طرح امریکہ میں بھی عید الضحیٰ منائی جارہی ہے،امریکہ کی مختلف مساجد میں نماز عید ادا کی گئی،بروکلین کے علاقے میں قائم مکی مسجد میں بھی نماز عید کا روح پرور اجتماع ہوا۔نیو یارک کےعلاقے بروکلین میں قائم مکی مسجد کی نماز عید میں پاکستانی و دیگر کمیونٹی کے کثیر افراد شریک ہوئے
نماز عید میں بزرگوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے بہت توجہ سے عید کا خطبہ سماعت کیا ،بعد ازاں دعا بھی کی گئی۔نیو یارک کے دیگر مختلف علاقوں میں قائم مساجد میں بھی نماز عید ادا کی گئی،نماز کے بعد مسلمان ایک دوسرے سے گلے ملے،مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی