امریکہ اور بھارت کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا خمیازہ پہلے ہی راونڈ میں باہر ہونے کی صورت میں بھگتنا پڑا، پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں بھی کوالیفائی نہ کرسکا، آیئر لینڈ اور امریکہ کے میچ میں اگر امریکہ کو شکست ہوتی تو پاکستان اپنے اگلے میچ میں آئرلینڈ کو ہراکر سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرسکتا تھا۔مگر بارش کے باعث یہ میچ ہی نہ ہوسکا جس کے باعث امریکہ کو ایک پوائنٹ ملا اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر 5 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر ہونے کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔۔دوسری جانب ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی پر کرکٹ بورڈ نے سخت ایکشن کی تیاری کررکھی ہے میچ ہارنے کے حوالے سے نہ صرف کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ ہوگی بلکہ بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ بھی ہوگی،کئی سینیئر کھلاڑیوں کی چھٹی ہونے اور کپتان کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔جمعہ کے روز فلوریڈا میں لاڈر ہل کے کرکٹ گراؤنڈ میں میچ میں 7بجے ٹاس اور ساڑھے 7بجے میچ کا آغاز ہونا تھا لیکن میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس اور میچ کا آغاز تاخیر کا شکار ہوا۔اس دوران امپائرز نے کئی مرتبہ میدان کا معائنہ کیا لیکن گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے میدان بہت زیادہ گیلا تھا اور 3 گھنٹے سے زائد دیر تک مختلف مراحل میں کئی بار معائنے کے بعد امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے مشاورت کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔میچ کا انعقاد نہ ہونے کی ایک اہم وجہ کھلاڑیوں کو گیلے میدان میں انجری سے بچانا تھا اور آئرلینڈ کی ٹیم نے بھی میچ کھیلنے میں زیادہ دلچسپی نہ لی کیونکہ وہ پہلے ہی سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر ہو چکا تھا۔میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے امریکا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا اور اس طرح امریکا کی ٹیم نے دو کامیابیوں اور ایک بارش سے متاثرہ میچ کی بدولت سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔پاکستان کی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف میچ جیت کر بھی اب اگلے مرحلے میں نہیں پہنچ پائے گی