vosa.tv
Voice of South Asia!

ایڈمز ایڈمنسٹریشن کا ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے کے لیے اہم ٹولزکے نفاذ کا اعلان

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ہاؤسنگ پریزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے کمشنر اڈولفو کیریون نے دو نئے ٹولز کے نفاذ کا اعلان کیا ہے جو شہر کے ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے میں معاون ہوں گے۔ یہ اقدامات میئر ایڈمز کی سٹی آف یس فار ہاؤسنگ مواقع تجویز کے ذریعے شہر کے زوننگ کوڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پرو ہاؤسنگ اپ ڈیٹس کے ساتھ جوڑتے ہیں، جو نئی ہاؤسنگ کی طلب کو پورا کرنے اور 2032 تک 500,000 نئے گھروں کا مون شاٹ ہدف حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔یہ نئے پروگرامز نیویارک شہر میں سستی ہاؤسنگ کی فراہمی کو تیز کریں گے اور ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس منصوبے کے تحت  ماحول دوست اور پائیدار رہائش کے منصوبوں کی تعمیر کے عمل کو تیز کیا جائے گا،یہ منصوبہ تاریخی زوننگ تبدیلیوں کے ذریعے  نئے گھروں کی تخلیق کی حمایت کرتا ہے۔ اس میں پارکنگ کی ضروریات میں نرمی، پبلک ٹرانزٹ کے قریب زیادہ منزلہ عمارتوں کی تعمیر، اور زیر استعمال تجارتی عمارتوں کی رہائشی یونٹس میں تبدیلی شامل ہے۔ان اقدامات کے ذریعے ایڈمز انتظامیہ نے نیویارک میں رہائش کی فراہمی کو تیز کرنے اور شہریوں کے لیے زیادہ قابل استطاعت گھروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔مئیرایڈمز کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ بحران کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے، ہمیں  ٹول باکس میں موجود ہر ٹول کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ اتنے کم وقت میں ان نئے ٹولز کا نفاذ اس تیز رفتاری کی ایک اور مثال ہے جس میں ہماری انتظامیہ سستے مکانات کو تیز، بہتر اور مؤثر طریقے سے فراہم کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.