لانگ آئی لینڈ کی ویلی اسٹریم میں پہلے چاند رات بازار کی تیاری
نیو یارک کے لانگ آئی لینڈ علاقے ویلی اسٹریم میں پہلی مرتبہ سجنے جارہا ہے۔ چاند رات بازار جہاں عید کی مناسبت سے دیدہ زیب ملبوسات،مہندی،چوڑیاں اور تفریح کے دیگر لوازمات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔نیو یارک کے علاقے ویلی اسٹر یم میں پہلی مرتبہ سجے گا۔چاند رات بازار 14 جون کو سائبان کی زیر نگرانی سجنے والے چاندرات بازار کے لئے نیو یارک کے مقامی ریسٹورنٹ میں آرگنائزنگ کمیٹی اور کمیونٹی کا اجلاس ہوا۔میٹنگ میں فیسٹیول پرمٹ کے حصول کے لئے ناسو کاؤنٹی ایگزیکٹیو بروس بلیک مین کے ایڈوائزر چودھری محمد اکرم کی کاوش کو خراج تحسین پیش کیا گیا،معروف صحافی مجیب لودھی نے چاند رات بازار کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ عید کے موقع پر اپنے علاقے میں ایک ایسا بازار لگایا جائے جہاں خواتین کو عید کی مناسبت سے تمام اشیاء فراہم کی جاسکیں تاکہ انھیں خریداری کے لئے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر کمیونٹی کی سماجی شخصیت محسن شاہ کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے انعقاد میں چودھری اکرم کا مرکزی کردار ہے اور انکی کوششوں سے ہی یہ ایونٹ یقینی بنایا جاسکا ہے۔میٹنگ میں شریک ناساؤ کاؤنٹی ایگزیکٹیو کے سینئر ایڈوائزر چودھری اکرم نے کہا کہ اس فیسٹیول میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت اس کی کامیابی کی ضمانت ہو گی لہٰذا لوگوں کی بڑی تعداد کو اس ایونٹ میں لانا ہم سب کی زمہ داری ہوگی۔میٹنگ میں ایونٹ کے حوالے کے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹرعون نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس فیسٹیول کو ایسا بنانا چائیے کہ یہ صرف ایک عید پر نہ ہو بلکہ ہر سال ہم اسے جاری رکھ سکیں جہاں ہماری خواتین اور بچے محفوظ رہتے ہوئے عید کی خریداری کا لطف لے سکیں۔میٹنگ میں شریک دیگر افراد نے بھی اس ایونٹ کی کامیابی کے لئے اپنی سپورٹ کا یقین دلایا اور اسے یادگار بنانے کے لئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔چاند رات فیسٹیول میں نہ صرف عیدکی خریداری کے تمام لوازمات موجود ہوں گے بلکہ قوالی ٹائم میں معروف قوال عمران عزیز میاں لائیو کانسرٹ میں عزیز میاں اور دیگر لیجنڈز کو ٹریبیوٹ بھی پیش کریں گے جبکہ بچوں کی تفریح کے لئے جھولوں کا انتظام بھی ہو گا۔