vosa.tv
Voice of South Asia!

لوئس مولینا سٹی وائیڈ ایڈمنسٹریٹو سروسز ڈیپارٹمنٹ کے نئے کمشنر مقرر

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے لوئس مولینا کو سٹی وائیڈ ایڈمنسٹریٹو سروسز ڈیپارٹمنٹ کا نیا کمشنر مقرر کر دیا۔ لوئس مولینا اس سے پہلے نیویارک سٹی کے ڈپارٹمنٹ آف کریکشن کے کمشنر تھے، اب شہر کی عوامی سلامتی کے معاملات پر فوکس کریں گے۔ انہیں پبلک سیفٹی کے لئے ڈپٹی میئر فلپ بینکس کے ساتھ کام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ تمام سٹی ایجنسیوں کے اقدامات میئر کی حفاظتی وژن کے مطابق ہوں۔مولینا نے اپنی نئی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس چیلنج کو لینے کے لئے پرجوش ہیں اور شہر کی عوامی سلامتی کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ میئر ایڈمز نے ان کی قیادت اور عزم کو سراہا اور کہا کہ مولینا نے ڈپارٹمنٹ آف کریکشن کو کئی مسائل سے باہر نکالا ہے۔مولینا نے عوامی اور نجی شعبوں میں بیس سال سے زائد کا تجربہ حاصل کیا ہے، خاص طور پر جرائم کی روک تھام اور انسانی خدمات کے شعبوں میں۔ انہوں نے اپنی خدمات نیو یارک سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ، بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر اور نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف کریکشن میں فراہم کی ہیں۔اس تبدیلی کا مقصد شہر کی مختلف خدمات اور انتظامی کاموں کو بہتر بنانا اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات لانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.