vosa.tv
Voice of South Asia!

اداکار جانی ویکٹر نے دم توڑ دیا،نیویارک کا پولیس افسر زخمی

0

فائرنگ کے واقعات میں7افراد زخمی،درخت کار پر گرگیا،پولیس نے اسلحہ دستم بم تحویل میں لے لیے

لاس اینجلس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اداکار جانی ویکٹر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔جانی ویکٹر کو کچھ روز قبل ڈاکووں نے گولی مار کر زخمی کردیا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں دو ملزمان ملوث ہیں جن کو تلاش کیا جارہا ہے اور جلد ہی گرفتار ہوجائیں گئے۔جانی ویکٹر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع جنگل کی طرح پھیل گئی اور ہالی ووڈ کی شخصیات نے  گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جانی ویکٹرکے اہلخانہ کو انصاف دلایا جائے۔برونکس Agua E Coco Tremont Aveکے قرب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 44سالہ شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔زخمی شکص کے بازو میں گولی لگی ہے اور حالت بہتر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ برونکس، نیویارک: تھانہ 43کی حدود میں مینور ایوینیو پر فائرنگ سے  ایک شخص زخمی ہوگیا جس کے ہاتھ میں گولی لگی تھی جسے طبی امداد کے لیے جیکوبی میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔امریکا سیکرامنٹو میں فائرنگ سے5افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں کم عمر لڑکی،خاتون اور تین مرد شامل ہی۔جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میموریل ڈے کی تقریب کے اختتام پر ہوا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ نیویارک سینٹرل پارک کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں کا گروپ گزر رہا تھا کہ نیویارک پولیس کے افسر نے موٹر سائیکل سواروں کو ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے سے روکا تو ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے افسر کو ٹکر مار کر زخمی کردیا ۔پولیس افسر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جبکہ موٹر سائیکل سواروں کی تلاش جاری ہے۔ اسٹیٹن آئی لینڈ، نیویارک میں منگل کی  صبح  علاقہ مکین 65 سالہ شخص کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے گاڑی میں بیٹھا رہے تھے تو اس دوران لوگوں نے گھر کے صحن میں اسلحہ اور دستی بم دیکھے جس کی فوری اطلاع پولیس کو دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسلحہ اور دستی بموں کو تحویل میں لے لیا ۔پولیس نے تحقیقات کی ابتداء میں 65سالہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔بروکلین نیو یارک: مشرقی نیو یارک بروکلین میں Linden Blvd اور Williams Ave کے قریب ایک بڑا درخت اکھڑ گیا اور کارپر جاگرا جس سے کار کو نقصان پہنچا۔واقعہ کی اطلاع ملتےہی ایمرجنسی سروسز یونٹ نے سڑک سے درخت کو ہٹایا اور درخت کو کاٹ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.