بحرین میں 16ویں عالمی محفل مشاعرے کا انعقاد
انجمن فروغ ادب بحرین کی جانب سے سولہواں عالمی محفل مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور شعراء کرام نے شرکت کی اور حاضرین کو اپنا کلام سنا کر خوب داد سمیٹی۔بحرین کے دارالحکومت منامہ میں انجمن فروغ ادب کی جانب سے اردو ادب کے مشہور شاعر مرحوم اقبال عظیم کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا جسکی صدارت پاکستان کے نامور شاعر نصرت صدیقی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ہندوستان کے بزرگ شاعر وجیندر سنگھ پرواز تھےمحفل مشاعرہ میں پاکستان کے معروف شاعر وصی شاہ، جرمنی سے صائمہ زیدی ، افضل خان، عزیز نبیل، عنبر عابد،احمد عادل، طاہر عظیم اور مختار عدیل نے اپنا شعری کلام سنایا جس پر حاضرین نے خوب داد سے نوازا مشاعرے کی نظامت کے فرائض عبید ظاہر نے فرمائی انجمن فروغ ادب بحرین کے اراکین کا کہنا تھا کہ اردو ادب تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے اور مڈل ایسٹ میں بسنے والے شاعری سے شغف رکھنے والے افراد ادبی محافل کو نا صرف پسند کرتے ہیں بلکے ان کا اہتمام کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں