vosa.tv
Voice of South Asia!

نومسلم سیاہ فارم امریکی اسلامی طریقہ کار سے سپردخاک

0

عیسائیت ترک کرکے اسلام کی طرف راغب ہوئے،مرحوم اپنے خاندان میں واحد مسلمان تھے

عیسائیت سے اسلام کی طرف آنے والے سیاہ فام امریکی یاسین عبدلکریم حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کر گئے ۔اکنا ریلیف نے اسلامی طریقہ کار کے مطابق مرحوم کی تجہیز و تکفین کے انتظامات کیے۔عیسائیت سے اسلام کی طرف آنے والے  47 سالہ سیاہ فام امریکی یاسین عبدلکریم حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب خالق  حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم  اپنے خاندان میں واحد مسلمان تھے ۔مرحوم  یاسین عبدالکریم کے اہلخانہ نے اسلامی طریقہ کار کے تحت آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے  اکنا ریلیف سے رابطہ کیا ،اکنا ریلیف نے  مرحوم کی تجہیزو تکفین کے لئے الریان مسلم فیونرل سروسز  کی خدمات حاصل کیں۔مرحوم کی نماز جنازہ  بروکلین میں واقع مکی مسجد میں ادا کی گئی، مکی مسجد کے پیش امام قاری اسامہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہر مسلمان کو  قبر اورآخرت خوبصورت بنا کر رخصت ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔بعد نماز جنازہ مرحوم کو نیوجرسی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.