vosa.tv
Voice of South Asia!

ہیوسٹن میں امریکا کا سب بڑا افطار ڈنر، ہزاروں افراد کی شرکت

0

25ویں سالانہ ہیوسٹن افطار ڈنر میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ہال میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔ ‎افطار ڈنر میں شرکت کیلے وقت پر آن لائن اندراج نہ کرانے کے سبب سیکڑوں افراد شرکت سے محروم رہے۔ ‎ہیوسٹن مسلم سسٹر سٹی ایسوسی ایشز اور 32 کمیونٹی تنظیموں کے اشتراک سے منعقد ہونے والے 25ویں سالانہ افطار ڈنر میں اراکین کانگریس شیلا جیکسن لی ،ایل گرین اور پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری اور اسماعیل کونسل ہیوسٹن کے صدر فیصل مومن سمیت متعدد ممالک کے سفارت کاروں کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام اور عمائدین مسلم کمیونٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔‎اس موقع پر نو منتخب مئیر وٹ مائیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگوں کا درد میں محسوس کرتا ہوں تاہم میری ترجیح ہیوسٹن کے معاملات ہیں میں خود کو عالمی معاملات میں ملوث نہیں کرنا چاہتا ہوں۔افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے رکن کانگریس ایل گرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور فلسطین کو فوری طور پر آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی افطار کے انعقاد میں جاوید انور کے گراں قدر تعاون پر ان سے اظہار تشکر کیا۔ ‎اس موقع پر کمیونٹی کے افراد نے قطاریں لگا کر مئیر ہیوسٹن اور اراکین کانگریس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.