مشرق وسطی اور ایشیا کے ممالک فرانس،اٹلی ہتھیاروں کے بڑے خریدار
یوکرین جنگ کے بعد یورپی ممالک ہتھیار درآمد کرنے میں لگ گئے
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق 2019 اور 2023 کے درمیان یورپی ممالک کی طرف سے ہتھیاروں کی درآمد میں زیادہ تر اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ 2022 اور 2023 میں یوکرین کو ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر منتقلی کی وجہ سے ہے۔سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کی ایک نئی تحقیق کے مطابق یورپی ممالک نے 2019-2023 کے درمیان اپنے اسلحے کی درآمدات میں تقریباً دوگنا اضافہ کیا ہے یعنی یورپی ممالک اسلحہ کی خریداری میں 94 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس میں زیادہ تر اضافہ یوکرین کو اسلحے کی منتقلی کی وجہ سے ہوا کیونکہ یوکرین روسی حملے سے لڑ رہا ہے،دو یورپی ممالک فرانس اور اٹلی نے بھی اسی عرصے میں اپنی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا ہے مذکورہ دونوں ممالک کو یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں رضامند خریدار مل رہے ہیں۔