vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی شہری دنیا کا طویل العمر فٹنس ٹرینر بن گیا

0

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 81 سالہ شہری کو دنیا کا معمر ترین فٹنس انسٹرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 81 سالہ ٹم مینک نے 73 سال کی عمر میں ٹرینر کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا اور اب وہ دنیا کے معمر ترین فٹنس انسٹرکٹر قرار دیے جا چکے ہیں۔ٹم، جو آسٹن کے گولڈز جم میں ہر روز متعدد فٹنس کلاسز دیتے ہیں اور گنیز ورلڈ ریکارڈ  اپنے نام کیا ہے۔ٹم نے نیشنل اکیڈمی آف اسپورٹس میڈیسن سے سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے بعد بطور انسٹرکٹر کام کرنا شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنی بیوی کی موت کے بعد خود کو مصروف رکھنے کے لیے کچھ ایسا کرنا چاہتا تھا جس سے مجھے محسوس ہو کہ میں کسی بڑے مقصد میں اپنا حصہ ڈال رہا ہوں۔ میں ہر عمر کے طلباء کو فٹنس کلاس دیتا ہوں لیکن ان میں سے زیادہ تر کی عمر 50 سے زیادہ ہے اور سب سے بڑی عمر کے شاگرد کی  عمر 95 سال ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.