مکی مسجد کے صدر اکرم امین خان کے بیٹے سپردخاک
فائر ڈیپارٹمنٹ کی کمشنر لوراکوانا نے دکھ کی گھڑی میں اہلخانہ کےساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا
بروکلین میں واقع مکی مسجد کے صدر اکرم امین خان کے جواں سال بیٹے کامران خان کو آ ہوں اور سسکیوں کے ساتھ نیو جرسی میموریل پارک سیمٹری میں سپردخاک کردیا گیا۔مرحوم چند روز قبل اچانک طبیعت بگڑ جانے سے انتقال کرگئے تھے۔پا کستانی نژاد اکرم امین خان کے جواں سال بیٹے کامران خان کی نمازجنازہ نیو یارک کے علا قے کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع مکی مسجد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں کمیونٹی کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت فائر ڈپارٹمنٹ سے بڑی تعداد میں عہدیداران شرکت کی۔ مکی مسجد کے پیش امام قاری اسامہ نے اپنے بیان میں ارشاد نبوی کی روشنی میں انسان کو دنیاوی زندگی میں سفر آ خرت کیلیے ہر لمحہ تیار رہنےکی تلقین کی۔بعد نماز جنازہ مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔مرحوم کامران خان نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ میںملازم تھے۔فائر ڈیپارٹمنٹ کی کمشنر لورا کوانا نے محکمے کی طر ف سے مرحوم کے اہلخانہ کیساتھ بھرپور تعاون کا اظہارکیا اور دکھ کی گھڑی میں ہمیشہ انکے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔بعد نماز جنازہ فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مرحوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ انکی اہلیہ کو مرحوم کا ہیٹ بطور اعزاز پیش کیا گیا۔مرحوم کامران خان کی تجہیز و تکفین کے فرائض الریان مسلم فیونرل سروسز نے سر انجام دئیے،مرحوم کے جسد خاکی کو نیوجرسی میمور یل اسٹیٹ پارک سیمٹری میں سپرد خاک کیا گیا۔ کمیو نٹی کے افراد نے اکرم امین خان سے دکھ کی اس گھڑی میں بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا ۔