vosa.tv
Voice of South Asia!

تائیوان میں موسمِ خزاں کا منفرد اور شاندار استقبال

0

تائیوان کا آسمان موسم خزاں کی آمد پر روشنیوں سے جگمگا اٹھا ہے، فضا میں ہزاروں کاغذی لالٹینیں چھوڑی گئیں۔ لالٹین فیسٹیول کو چھوٹا نیا سال بھی کہا جاتا ہے۔مشرقی ایشیا کے ملک تائیوان میں موسم خزاں کو منفرد انداز میں خوش آمدید کہا جاتا ہے، شہر تائی پے میں رات میں دن کا سماں ہو گیا تھا جب آسمان ہزاروں لالٹینوں سے سج گیا، ہزاروں لوگوں نے سالانہ فیسٹیول میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔چھبیسویں سالانہ لالٹین فیسٹول میں بچوں اور بڑوں نے اچھی صحت اور خوش قسمتی کی دعاؤں کے پیغامات لکھ کر ہزاروں کاغذی لالٹینیں فضا میں چھوڑیں، رات کی تاریکی میں جلتی لالٹینوں کے دلکش نظاروں سے رات حسین ہو گئی۔لینٹرن فیسٹیول میں تائیوان کے شہری روایتی طور پر لالٹینوں پر اپنی خواہشات لکھ کر اس یقین کے ساتھ فضا میں چھوڑتے ہیں کہ یہ ان کے لیے وافر فصل لے کر آئیں گی، خواتین ایک اور بیٹے کی خواہش کرتی ہیں تاکہ کام کرنے والے ہاتھوں میں اضافہ ہو۔ عقیدے کے مطابق یہ لالٹینیں آسمان کی طرف اڑتی ہیں اور لوگوں کی خواہشات کو خدا تک پہنچاتی ہیں۔ اس موقع پر تین کام کیے جاتے ہیں یعنی لالٹینیں فضا میں چھوڑنا، عبادت کرنا، اور چاول کے آٹے سے بنائے گئے خاص قسم کے سموسے کھانا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.