vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی لائبریری سے نکلوائی گئی کتاب 93 سال بعد واپس

0

امریکا کے شہر اوہائیو  میں  ایک لائبریری سے 93 برس قبل نکلوائی گئی کتاب واپس لوٹا دی گئی۔ تقریباً ایک صدی قبل اوہائیو کی ایک لائبریری سے غائب ہونے والی  کتاب  طویل انتظار کے بعد واپس اپنی  اصل جگہ پر آگئی ۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر نیوآرک میں قائم لِکنگ کاؤنٹی لائبریری نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ہزاروں شعراء کے کلام  پر مبنی  ہارٹ تھروبز نامی کتاب کو حال ہی میں ایک خاتون نے لائبریری کو واپس کیا۔ خاتون نے لائبریری منتظمین کو بتایا کہ انہیں یہ کتاب اپنی ایک رشتے دار کے گھر میں ملی۔کتاب میں لگے کارڈ کے مطابق کتاب تاخیر سے جمع کرائے جانے پر فی روز دو سینٹس کے حساب سے جرمانہ واجب الادا ہوگا۔ لیکن لائبریری کی پوسٹ کے مطابق لائبریری نے تاخیر سے کتب جمع کرائے جانے پر جرمانے کو ختم کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.