vosa.tv
Voice of South Asia!

یورپی یونین بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے متحرک

0

یورپی یونین نے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی اور سلامتی کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ یورپی کونسل کے برسلز میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔یورپی کونسل کے مطابق اس دفاعی میری ٹائم سیکورٹی آپریشن کا مقصد بحیرہ احمر اور خلیج میں جہاز رانی کی آزادی کو بحال کرنا اور اس کا تحفظ کرنا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آپریشن کے آغاز کے ساتھ، یورپی یونین ایک انتہائی اسٹریٹجک میری ٹائم کوریڈور میں میری ٹائم سیکورٹی اور نیوی گیشن کی آزادی کو بحال کرنے کی ضرورت پر تیزی سے ردعمل ظاہر کر رہا ہے۔یہ آپریشن یورپی یونین اور وسیع تر بین الاقوامی برادری کی خاطر تجارتی اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس حوالے سے یورپی خارجہ و سیکیورٹی امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ آپریشن اس علاقے میں یورپی یونین کی بحریہ کی موجودگی کو یقینی بنائے گا جہاں نومبر 2023ء سے متعدد حوثی حملوں نے بین الاقوامی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خیال بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون میں ASPIDES سمندری سلامتی کے تحفظ اور نیویگیشن کی آزادی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے گا، خاص طور پر تاجروں کے لیے جبکہ اپنے دفاعی مینڈیٹ کے اندر یہ آپریشن سمندری حالات سے متعلق آگاہی بھی فراہم کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.