پاکستان کے استحکام کیلئے انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ نتائج ضروری ہیں: امریکی رکن کانگریس
امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے ملک عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ انتخابات پاکستانی عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہیں، پاکستان کے استحکام کے لیے آزادانہ، منصفانہ نتائج ضروری ہیں۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیموکریٹک کانگریس مین بریڈ شرمن نے کہا کہ یہ اہم نہیں کہ کون اقتدار میں ہے، اہم یہ ہے کہ اقتدار میں کیسے آئے؟ان کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں جمہوریت کا ساتھ دے رہا ہے، پاکستان میں منصفانہ، آزادانہ انتخابات کی حمایت کرتے ہیں، اس بات سے قطع نظر کہ کون منتخب ہوتا ہے۔